جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:2 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-25

جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:2

اب تک کی کہانی :
'موت کے پیغامبر' نامی اس کہانی کی قسط اول میں آپ نے پڑھا کہ جادوگر سرکار کا معاون ساتھی لوتھر جب شہر میں ایک گروہ 'آفت کے پرکالے' کے اراکین سے ملاقات کے لیے جاتا ہے تب اسے پتا چلتا ہے کہ گروہ کے ایک رکن پر مخالف گروہ نے حملہ کیا ہے۔ 'سرخ جیکٹ' نامی مخالف گروہ سے بات چیت کے لیے لوتھر ان کے پاس جاتا ہے ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔۔

جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
میں کلوا ، شیکی اور چھوٹو کی تلاش میں یہاں آیا ہوں ۔۔
بتاؤ کہاں ہیں وہ ؟
یہ ، وہ اور میں !
سرخ جیکٹ کلب
آفت کے پرکالے
دھڑام دھممم
لوتھر کو تنہا جانے سے روکنا چاہیے تھا مجھے۔ وہ بدمعاش تو اسے مار ہی ڈالیں گے
فیکے !
دھڑاک
یہی تینوں ہیں ناں ، تمہارے بھائی کو زخمی کرنے والے؟
آج کے بعد سے یہ کسی اور پر حملہ نہیں کر سکیں گے۔ تم کہو تو ان سب کو پولیس کے حوالے کر دوں؟
کسی کو بھی پولیس کے حوالے کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لوتھر نے سزا دے دی ، یہ کافی ہے !
اچھا تو یہی ہے لوتھر ؟ پھر تو قسمت سے ملاقات ہو گئی ۔۔
ضروری نہیں کہ ہم دوست بن کر رہیں ، لیکن ایک ہی شہر میں رہ کر لڑنا جھگڑنا بھی درست نہیں
ہاں صحیح کہا۔ منظور !
واہ ! اچھی شروعات ہے پھر تو ۔۔ جو لڑتے نہیں ، ان میں کبھی نہ کبھی دوستی بھی ممکن ہے
افریقی شہزادے نے دو مخالف گروہوں میں صلح کرائی
آفت کے پرکالے
جادوگر سرکار کے نامور معاون ساتھی "لوتھر" نے 'آفت کے پرکالے' اور 'سرخ جیکٹ' نامی دو بدنام گروہوں کے درمیان خونیں مڈبھیڑ کو روک ڈالا ۔۔۔
لوتھر ، آپ سب مچ شہزادے ہیں؟
جنگل میں ! یہاں نہیں ۔۔۔
جنگل؟ یہ کیسا ہوتا ہے؟
خطرناک! انسانی آبادی والے شہری علاقوں کے برخلاف ۔۔
ہم لوگ منشیات کے خلاف مہم چلا رہے ہیں ۔۔ نشہ آور چیزیں بیچنے والے کسی بھی فرد کو نہیں بخشیں گے
لڑکو ! لوگے ؟ نمونہ بالکل مفت ہے ۔۔۔
کیسا نمونہ ؟
اُسی کا ! بالکل اصلی مال ! ایک انجکشن لو اور ایسا لگے گا جیسے آسمان میں اڑ رہے ہو ۔۔۔
ٹھیک ہی کھیل رہے ہو لوتھر !
حالانکہ مجھے اس کھیل کی مشق نہیں ۔۔
فیکے ! منشیات بیچنے والا ایک نیا آدمی دیکھا گیا ہے !
ہمارے اپنے علاقے میں ، وہ دیکھو وہ رہا !
ہم کہہ چکے تھے ۔۔ ادھر کا رخ کبھی مت کرنا
میں اسے مار ڈالوں گا س ***
فیکے ۔۔ ٹھہرو۔ میں خود نپٹوں گا اس سے
یہ لڑکوں میں منشیات بیچنے آیا تھا ، اسے جیل میں ڈال دو ورنہ یہ لڑکے ہی اس کی اچھی خاصی درگت بنا دیں گے
شاباش لڑکو ! ان بدمعاشوں کا صفایا کرنا ضروری ہے ۔۔
جناب ! میں بےقصور ہوں ۔۔ میری بات سنیں ۔۔
جو بھی کہنا ہے تھانے میں چل کر کہو !
دیکھو صاب ! مجھے جانے دو ، تمہیں بھرپور انعام دوں گا !
مجھے رشوت دینا چاہتے ہو ذلیل ، ح**** !
آہ ۔۔ آہ ۔۔۔
اب چلو سیدھی طرح ۔۔
کوئی اس پر نظر رکھا ہوا تھا
میں ان صاحب کا وکیل ہوں ۔۔ ضمانت کے لیے آیا ہوں ۔۔
اسے جیل میں پہنچے کچھ لمحات ہی گزرے ہوں گے کہ ضمانت پر چھوٹ بھی گیا
لگتا ہے کوئی قومی یا بین الاقوامی گروہ ہے !
جناب ! لڑکوں نے مجھے پیٹا ہے ۔۔ 'آفت کے پرکالوں' نے ۔۔۔
ہاں جانتا ہوں۔ وہ پہلے ہمارے ہی گاہک ہوا کرتے تھے ۔۔
پھر پولیس والے کو میں نے لالچ دیا ۔۔ نہ ہو سکا ۔۔ وہ ایماندار نکلا ۔۔ مجھے ہی درس دینے پر اتر آیا
لڑکوں سے ، پولیس والے سے اور سب ہی سے ہم اکیلے نپٹ لیں گے ۔۔ اور تم سے بھی !
مجھ سے؟ مگر کیوں؟
تم پکڑے گئے ۔۔۔ اب ہمارے کسی کام کے نہیں رہے !
ٹھہرو ۔۔ ذرا ٹھہرو
پھر شہر دھماکوں سے گونج اٹھا
آفت کے پرکالے
دھڑام
اس کار کے ڈرائیور نے آپ کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی؟
ہاں ! مجھے تو کوئی شک نہیں
گاڑی کیا وہی تھی جس نے 'آفت کے پرکالے' گروہ کے کلب پر حملہ کیا تھا؟
ہاں ! حملے میں کوئی فوت تو نہیں ہوا؟
معمولی زخمی۔ سراغ تو کچھ نہیں ملا۔ منشیات کے کسی گروہ پر شبہ ہے آپ کو؟
ہاں بےشک۔ انہی کا کام ہو سکتا ہے۔ ہم نے ان کا ایک آدمی پکڑا تھا
اسے ڈھونڈو۔ اسی سے منشیات کے اس گروہ کا کچھ علم ہو سکتا ہے
لڑکے اسے ڈھونڈ رہے ہیں ۔۔ کلب کو تباہ کرنے اور پولیس پر حملہ کرنے والے گروہ کا پتا اسی سے ہو سکے گا شاید
تلاش جاری تھی ۔۔
کس کی تلاش ہے؟
نشیلی چیزیں بیچنے والے کی!
تم جسے تلاش کر رہے ہو ، وہ مل گیا ہے!
واہ ! خوب ! لیکن کہاں؟
ندی میں ؟؟ اور اب کہاں ہے؟
مردہ گھر میں !!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں