ننھے میاں - ٹی۔وی کے اندر کیا ہے؟ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-26

ننھے میاں - ٹی۔وی کے اندر کیا ہے؟

ننھے میاں اس دفعہ ٹیلی وژن کی تحقیق کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔ ٹی۔وی ڈرامے میں جو لوگ کام کر رہے ہیں ، کیا وہ ٹی۔وی کے اندر موجود ہیں؟ ان کے ڈیڈی نے انہیں جب تک تفصیل سے سمجھانا چاہا تب تک وہ اپنا کارنامہ انجام دے چکے تھے ۔۔۔ آپ بھی ذرا پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
ننھے میاں

ننھے میاں
Hank Ketcham


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ڈیڈی ! یہ ٹیلی وژن کیسا کرشمہ ہے؟ وہ پولیس والا اور بدمعاش اس کے اندر کیسے گئے؟
وہ دونوں ٹیلی وژن کے اندر موجود نہیں ہیں ننھے میاں
وہ تو ٹی۔وی اسٹوڈیو میں کام کر رہے ہوں گے اس وقت ۔۔
ہائیں ؟! ایسا کیا ؟؟
یہ دیکھو ۔۔ اس رسالے میں تفصیل لکھی ہے کہ کس طرح ویڈیو کیمرے تصویر لیتے ہیں اور ۔۔۔
اچھا ۔۔ اچھا ۔۔
۔۔ اور پھر تصویر آلۂ ترسیل* کے ذریعے اس تار* میں پہنچتی ہے اور پھر آواز ۔۔۔
* آلۂ ترسیل = transmitter -- * تار = cable
ہمممم ۔۔۔
۔۔ آواز ریڈیائی لہروں میں منتقل ہو کر چھت کے انٹینا* سے ٹکراتی ہے تو لہریں دوبارہ آواز بنتی ہیں اور ۔۔۔
ایسا کیا ؟
کیاااا !
آپ نے بالکل صحیح کہا تھا ڈیڈی۔ ٹی۔وی کے اندر نہ تو پولیس والا ہے اور نہ کوئی بدمعاش !!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں