سندر بن - حکمت و دانش - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-08-26

سندر بن - حکمت و دانش

سندر بن کے جنگل میں لومڑی اور بھالو کے دو بچے اکثر و بیشتر ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے رہتے تھے جس کے سبب ان کے دیگر دوستوں کے درمیان ماحول کشیدہ رہتا تھا۔ ایک دفعہ ان کے ساتھی الو نے دونوں کی لڑائی کو روکنے کے لیے اپنی حکمت و دانش کے سہارے ایک ترکیب لڑائی ۔۔۔ پھر کیا ہوا؟ یہ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
سندر بن

سندر بن


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
کہانی : کیتن ٹینڈولکر
تصاویر : Sanjiv Waeerkar
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ سندر بن میں لومڑی اور بھالو کے بچوں کے درمیان پھر سے لڑائی شروع ہو گئی۔ وہ ہمیشہ ایک دوسرے سے برسر پیکار رہا کرتے تھے
یہ دونوں ہمیشہ سے ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کے قائل رہے ہیں۔ ان دونوں کی مستقل آپسی رنجش اور لڑائی کو روکنے کے لیے اب مجھے ہی کچھ کرنا ہوگا
ٹوہو ٹوہو
الو صاحب! بیکار کا چلانا بند کیجیے
دوستو! آپ دونوں آخر کس بات پر جھگڑ رہے ہیں؟
ہماری بحث یہ ہے کہ جب دن طلوع ہوتا ہے تب آسمان کے ستاروں کا کیا ہوتا ہے؟ یہ بیوقوف لومڑی کہتی ہے کہ صبح ہوتے ہی تارے کہیں غائب ہو جاتے ہیں
بیوقوف تو یہ بھالو ہے جو کہتا ہے کہ صبح ہونے پر تارے زمین پر گر جاتے ہیں
آپ دونوں ایسا کریں کہ برگد کے پیڑ کے پاس جو تالاب ہے وہاں کل صبح صادق کے وقت آ جائیں۔ میں آپ کو بتاؤں گا کہ صبح ہونے پر تارے کہاں چلے جاتے ہیں؟
ہاں، الو صاحب! ہمیں بھی اس راز کو جاننے کی خواہش ہے۔ کل ضرور دیکھیں گے
دوسرے دن سورج طلوع ہوتے ہی سندر بن کے کچھ اور چرند پرند بھی لومڑی اور بھالو کے ان دونوں بچوں کے ساتھ تالاب کے پاس آ گئے
ارےے! یہ دیکھو ۔۔ تارے تو یہاں ہیں ۔۔ بہت خوب!
ارے واہ! ہم میں سے کسی نے بھی گمان تک نہیں کیا تھا کہ تارے صبح ہونے پر تالاب کے اندر چھپ جاتے ہیں!
اس طرح الو کی دانشمندی کے سبب دونوں کی لڑائی ختم ہوئی اور سندر بن میں امن و سکون قائم ہو گیا !!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Cleverness and Diplomacy (Hikmat-o-Daanish)
Character : Sundarban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں