گھسیٹا - لفٹ برائے جنت - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-08-31

گھسیٹا - لفٹ برائے جنت

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ اپنے مالک کے کسی کام کو بجا لانے کے لیے گھسیٹا کو ایک ایسی ہمہ منزلہ عمارت میں داخل ہونا پڑا جہاں کئی مقامات پر لفٹ کی سہولت بھی موجود تھی ، چونکہ لفٹ میں سواری کا پہلا تجربہ تھا ، لہذا اس تجربے پر گھسیٹا کے تاثرات کیا رہے ۔۔۔ یہ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
کہانی : مرتضیٰ بختیار
تصاویر : سنجیو وائرکر
ایک دفعہ گھسیٹا ایک ایسی ہمہ منزلہ عمارت میں داخل ہوا جہاں لفٹ کی سہولت میسر تھی
گھسیٹا لابی میں موجود ایک لفٹ میں داخل ہوا
کیا ہی خوبصورت چھوٹا سا ٹھنڈا کمرہ ہے یہ ۔۔۔ لیکن یہ بٹن کس لیے ہیں؟
بٹن دبتے ہی فوراً ۔۔
ژوووم
ارے باپ رے ۔۔ بچاؤ !! لگتا پے میں سیدھا جنت کو جا رہا ہوں ۔۔
گھسیٹا جلدی جلدی دعائیں پڑھنے لگا ۔۔
پیارے اللہ میاں جی ۔۔ مجھے معاف کر دیں ، میں ابھی مرنا نہیں چاہتا
28 ویں منزل پر لفٹ اچانک رک گئی
اففف ۔۔ کیا یہ جنت ہے؟ نہیں! مجھے باہر نہیں نکلنا چاہیے!
تھوڑی ہی دیر بعد لفٹ نچلی منزل کی طرف جانے لگی ۔۔۔
ہرّے ! بچ گیا میں ! خدا نے میری دعائیں سن لیں !
جیسے ہی گراؤنڈ فلور پر لفٹ رکی ، گھسیٹا خوشی کے مارے باہر دوڑا
خدا نے آج میری جان بخش دی ، خوشی کے اس موقع پر مجھے مٹھائی بانٹنی چاہیے!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Lift for Heaven (lift baraye jannat)
Character : Suppandi (Ghaseeta)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں