شہ زور نقاب پوش - کمبرلی کے ہیرے - قسط:1 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-09-24

شہ زور نقاب پوش - کمبرلی کے ہیرے - قسط:1

شہ زور نقاب پوش [The Phantom] کی دو عمدہ اور یادگار کہانیاں {جنگل کا رکھوالا اور پراسرار بنک ڈکیتی} آپ نے اس ویب سائیٹ پر ملاحظہ فرمائیں۔ اس دفعہ بھی مہم اور تجسس سے بھرپور شہ زور کی تیسری کہانی آپ سب کے سامنے پیش ہے۔

'کمبرلی کے ہیرے' نامی اس کہانی کا آغاز موجودہ شہ زور کے والد کے زمانے سے ہوتا ہے جب علاقہ کمبرلی کے مشہور ہیرے چند بدمعاش چوری کر لیتے ہیں اور اپنے گرفتار ہونے سے قبل جنگل میں ہی کسی جگہ اسے چھپا دیتے ہیں۔ 20 سال کی قید کے بعد جب بدمعاشوں کا سرغنہ جیل سے چھوٹتا ہے تو وہ چھپائے گئے ہیروں کے حصول کے لیے دوبارہ جنگل میں آتا ہے جہاں اس کی مڈبھیڑ موجودہ شہ زور سے ہوتی ہے۔ کیا وہ ہیرے حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکا؟
سنسنی اور تجسس سے بھرپور کہانی میں یہ سب کچھ آپ خود ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔

شہ زور نقاب پوش
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
کافی عرصہ قبل کی بات ہے ، جب موجودہ "شہ زور نقاب پوش" اپنے والد (20 واں شہ زور) سے تربیت حاصل کر رہا تھا ۔۔۔
بہترین نشانہ ۔۔۔ لیکن کافی تاخیر سے ۔۔
ہوں ۔۔
دیکھئے ۔۔ مجھے اپنے بیٹے کا اس عمر میں ہتھیار چلانا سیکھنا پسند نہیں!
لیکن جنگل میں رہنے کے لیے اسے صحیح اور تیز ترین نشانہ بازی تو سیکھنا ہی پڑے گی
۔۔ اور اپنے والد کی یہ بات شہ زور کبھی نہیں بھول پایا
اس دوران ۔۔۔ جنگل کے ایک کنارے پر پُرتشدد ہنگامہ ۔۔
بچاؤ ۔۔
لٹیرے کمبرلی کے ہیرے لوٹ کر چلے گئے !
کیا ہوا؟ کچھ سراغ ملا؟
کچھ نہیں !
جنگل کا فوجی گشتی دستہ ہر طرف چھان بین کر رہا تھا ۔۔۔
خبریں
کمبرلی ہیروں کے لٹیروں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔۔ تفتیش جاری ہے
گھنے جنگل کے بیچ لٹیروں کو چھپنے کی جگہ آخر مل ہی گئی
ڈاکٹر ایکسل کا جنگل ہسپتال
ششش ۔۔
جلدی جاؤ اور شہ زور کو مطلع کرو ۔۔
اےے ۔۔ روکو اسے !
ٹھائیں
آآہمم ۔۔ جانے دو ۔۔ جنگلی لڑکا ہے ۔۔ بھلا کیا کرلے گا؟
موجودہ شہ زور جب بچہ تھا ۔۔ اپنے والد کے ساتھ ۔۔
شاباش ۔۔۔ اوہ ، کیا ہوا اس کو؟
عظیم شہ زور نقاب پوش ۔۔ وہاں ۔۔ ہسپتال میں ۔۔ برے لوگ ۔۔
اپنا خیال رکھنا جانِ عزیز ۔۔
ڈاکٹر ایکسل کا جنگل ہسپتال
سب سے پہلے پہرا دینے والے لٹیرے پر آفت ٹوٹی ۔۔
ڈھشوں
موجودہ شہ زور کا باپ جب ہسپتال پہنچا تھا تو وہاں بھگدڑ مچ گئی ۔۔۔ بےتحاشا گولیاں چلیں ۔۔
پھر ۔۔۔ دو بدو خوفناک لڑائی
دھڑام
بیسویں شہ زور کے لیے بس اتنا کافی تھا
ڈاکٹر ایکسل ، ان میں سے کچھ لوگ ابھی زندہ ہیں ۔۔ ان کا علاج کیا جائے ۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Kimberly Diamonds (Kimberly ke Heere) : Episode-1
Character : The Phantom (Sha'ezor Naqabposh)

2 تبصرے:

  1. کیا اسے ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے ؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. Qaseem Abbasi صاحب
    فی الوقت ڈاؤن لوڈ کی سہولت نہیں ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی تمام مکمل شدہ کامکس کو پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں بھی پیش کیا جائے گا۔ تاکہ ڈاؤن لوڈ کے بعد آف لائن بھی ان سے لطف اٹھایا جا سکے۔

    جواب دیںحذف کریں