فولادی - کارکولہ کا سازشی جال - قسط:2 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2017-07-27

فولادی - کارکولہ کا سازشی جال - قسط:2

'کارکولہ کا سازشی جال' نامی یہ کہانی ایک ایسے سائینس داں کی ہے جو غلط راہ پر چل نکلا تھا اور ساری دنیا کو اپنے قدموں میں جھکانے کے لیے اس نے اپنی صلاحیتوں کا منفی استعمال عمل میں لایا۔
تحیر ، تجسس اور فضائی مہم سے بھرپور اور جملہ 10 قسطوں پر پھیلی اس طویل کہانی کی پہلی قسط میں آپ نے پڑھا تھا کہ کارکولہ نے کس طرح شہروں پر حملے کر کے سینکڑوں شہریوں کو ہلاک کر ڈالا، پھر اس نے دنیا بھر کے جانبازوں کو اپنے ایک جال میں مدعو کیا ۔۔ اب آپ دوسری قسط ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔

Go to Episode#
(1)

(2)

(3)

(4)

(5)


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
دنیا کے ہر عقلمند اور جانبار آدمی کو میں اپنے جال میں آنے کی اجازت دے رہا ہوں۔ یہ جال میرا تخلیق کردہ ایسا سیارہ ہے جس کی چوڑائی 80 میل اور اس کے پیر کی لمبائی 5 میل ہے۔ یہ ٹیکم گڑھ جزیرے میں اپنے اکلوتے پیر پر ٹکا ہوا ہے
میں آپ سب کو ایک ہفتہ کی مہلت دے رہا ہوں۔ اس دوران جتنے افراد چاہیں اس سیارہ نما جال میں داخل ہو سکتے ہیں
ٹیکم گڑھ جزیرہ براعظم افریقہ کے انتہائی جنوبی سمت میں واقع ایک ویران جزیرہ تھا۔ دنیا بھر کے ذہین جانباز اور مختلف ممالک کی فوج اور سیکوریٹی ایجنسیوں کے جاسوس وہاں پہنچنے لگے
کارکولہ کا وہ سیارہ کسی پرندہ کی شکل میں تراشا گیا تھا
پرندہ کے پنجے کی ہر انگلی پر سیڑھیاں بنی ہوئی تھیں
شاید انہی سیڑھیوں کے ذریعے اندر جانے کا راستہ ہے
تبھی سیڑھیوں پر سے لڑھکتے ہوئے پانچ انسانی ڈھانچے نیچے آ گرے
کچھ دیر قبل ہی تو پانچ ہٹے کٹے جوان اوپر گئے تھے
اوہ خدایا ۔۔۔ یہ اب ڈھانچوں میں تبدیل ہو گئے
مگر جانبازوں نے ہار نہیں مانی
اففف ۔۔ دو سو پانچواں آدمی بھی اب مردہ ڈھانچے کی شکل میں واپس ۔۔۔
دوسری طرف ۔۔ ڈاکٹر جان کی سائنسی تجربہ گاہ میں
انکل! اب مجھے اجازت دیجیے۔ اس سیارہ میں داخل ہونے کی۔ آج تیسرا دن ہے اور پانچ سو سے زائد لوگ ڈھانچوں میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔۔ ان کی طرح یا تو میں بھی مر جاؤں گا یا پھر وہ ہیرا لے آؤں گا
بیوقوفی کی بات ، انکل کا تجربہ تو مکمل ہونے دو فولاد
لمبو کی بات درست ہے فولاد۔ کسی سائنسداں کو جسمانی قوت سے نہیں موثر سائنسی علم سے ہی فتح کیا جا سکتا ہے۔ آج میرا سپر کمپیوٹر تیار ہو جائے گا جسے دنیا کی کوئی طاقت تباہ نہیں کر سکے گی۔۔۔ یہ کمپیوٹر اس جال میں داخلے کے لیے تمہاری رہنمائی کرے گا
ایک ایک پل گزارنا مشکل لگ رہا ۔۔ کسی دشمن کے مقابلے میں آج تک میں نے ایسی کمزوری محسوس نہیں کی تھی
فولاد ، یہ دنیا کا ذہین ترین کمپیوٹر ثابت ہوگا ۔۔ ہماری دنیا کے ایک ہزار سے زائد سائنسدانوں کی لیاقت و صلاحیتوں پر مشتمل نمونہ !
ڈاکٹر جان نے کمپیوٹر کی آخری بار باریک بینی سے جانچ کی اور پھر ۔۔۔
فولاد ، کمپیوٹر تیار ہو گیا۔ اس کا نام "شجاعت" ہے۔ یہ نہ صرف انسانوں کی طرح بات کرے گا بلکہ پرندوں کی طرح فضا میں بھی اڑ سکے گا۔ اس میں اس قدر وسیع و عریض علمی خزانہ محفوظ ہے گویا ایک ہزار سے زائد سائنسدانوں کا علم ۔ تم ہر قسم کا سوال اس سے دریافت کر سکو گے۔
شجاعت ، تم مجھ سے کس قسم کا تعاون کرو گے؟
ایک اتالیق اور ماہر نجومی کی طرح میں نہ صرف آنے والے خطروں سے آگاہ کروں گا بلکہ ان سے نبردآزما ہونے کے طریقے بھی بتا سکتا ہوں۔
لیکن میں تمہیں کیسے اپنے پاس رکھ سکوں گا؟ مجھے لگتا ہے کہ تمہارا وزن کم از کم 100 کیلو تو ہوگا ۔۔
فولاد ، تم مجھے اپنے پاس نہیں بلکہ میں تمہیں اپنے ساتھ رکھوں گا۔ کسی کی مدد کے بغیر اڑنا تو میری ایک عام سی خوبی ہے۔
شجاعت کی مدد سے وہ تینوں ٹیکم گڑھ جزیرہ پر پہنچے
فولاد اب تمہیں موت کے منہ میں داخل ہونا ہے۔ دنیا کو اس مصیبت سے نجات دلانے کے لیے تم پر ہی ہم سب کا انحصار ہے
آپ فکر نہ کیجیے انکل۔ میرے ساتھ ویسے بھی شجاعت اور لمبو بھی ہیں ۔۔ میں بخیریت واپس لوٹوں گا۔
او پہلوان ۔۔ میں تمہارے ساتھ نہیں جا رہا
کیوں بھلا؟
ارے بھائی، مجھے اپنی زندگی پیاری ہے ۔۔ اتنی جلد مرنے کا کوئی شوق بھی نہیں۔۔
فولاد اور کمپیوٹر جال کے اندر داخل ہو گئے
انکل وہ تو گیا ۔۔ اب میری پوشاک مجھے دے دیجیے
فولاد نے سوچا ہوگا کہ تمہیں تو دوست سے زیادہ اپنی جان پیاری ہے
لمبو کی حیرت انگیز پوشاک بھی ڈاکٹر جان کی ایک عجیب و غریب ایجاد تھی
انکل اب میں اکیلا نہیں بلکہ فولاد کے ساتھ ہی لوٹوں گا۔ الوداع
لمبو اپنی پوشاک کے اندر سے ہی کمپیوٹر سے گفتگو کر سکتا تھا
شجاعت سے پوچھوں کہ فولاد کہاں ہے ؟
فولاد کہاں گیا شجاعت؟
کارکولہ کے مشینی روبوٹس سے برسرپیکار ہے جو اس کی تمام قوتوں کو ختم کرنے کے درپے ہیں
اُدھر ۔۔۔
فولاد تم جیت گئے ، دشمن کی شعاعیں تمہاری موجودہ پوشاک پر کوئی منفی اثر نہیں کر پائیں گی
اب معلوم ہوا کہ پہلی کے متبادل طور یہ دوسری پوشاک انکل نے کیوں دی ہے؟
فولاد ، میں اپنی لاسلکی لہروں سے جانچ چکا ہوں کہ ان کے ہتھیاروں سے ہی تم انہیں ختم کر سکتے ہو
ٹھیک ہے میں ان کی کوئی بندوق چھین لیتا ہوں
اففف ۔۔ غضب کے طاقت ور ہیں یہ روبوٹ تو ۔۔
یہ اس طرح قابو میں نہیں آئے گا ۔۔۔ میں اسے دوسرے کی شعاعوں کے مقابل کر دیتا ہوں
فولاد نے جیسے ہی اسے دوسرے روبوٹ کی بندوق کی شعاعوں کے مدمقابل کیا ۔۔
اور یہ رہی تمہارے ختم ہو چکے ساتھی کی بندوق ۔۔ اس کی شعاعیں تو انسانی بدن کو موم کی طرح پگھلا دیتی ہیں ۔۔ اب ذرا تم بچ کے دیکھو اس سے ۔۔
اور دوسرا روبوٹ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گیا
میں تمہیں بتاتا ہوں اب۔ ان شعاعوں کو گاما-4 کہا جاتا ہے ، یہ انسانی گوشت کو موم کی طرح پگھلا تو دیتی ہیں مگر ہڈیوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا ۔۔ پھر مضبوط سے مضبوط لوہے کو یہ ٹکڑے ٹکڑے بھی کر دیتی ہیں
اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان روبوٹوں کو شکست دینے والا میں پہلا انسان ہوں
ہاں ۔۔ لیکن وہ گاما-4 شعاعیں تم پر اگر پانچ منٹ مزید برستیں تو تمہاری اس کرشماتی پوشاک کی دھجیاں اڑ جاتیں ۔۔
شجاعت شاید یہ معلوم کرنے جا رہا ہے کہ آگے مزید کون سا خطرہ ہے؟
اسی لمحہ ۔۔
ارر ۔۔ فرش کھسک رہا ہے ۔۔
دہکتا ہوا لاوا ۔۔۔ کہیں میری کرشماتی پوشاک پگھل نہ جائے ۔۔
واہ ۔۔ اس لنگر کو پکڑ لیتا ہوں
بال بال بچا ۔۔ شجاعت نجانے کدھر غائب ہو گیا؟
اسی وقت چھت اوپر کی طرف سرک گئی ۔۔۔ اور ۔۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Conspiracy of Karkola (Karkola ka saazishi jaal) : Episode-2
Character : Fauladi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں