گھسیٹا - بالکنی کی صفائی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2018-11-28

گھسیٹا - بالکنی کی صفائی

گھسیٹا کے مالک نے اپنے مکان کی بالکنی میں پودوں کے گملے سجا رکھے ہیں۔ مگر موزوں صفائی نہ ہونے کے سبب پودوں کے سوکھے پتے یہاں وہاں بکھر گئے ہیں جس کی صفائی کے لیے مالک نے گھسیٹا کو ہدایت دی ۔۔۔ مگر گھسیٹا نے کیا کیا؟۔۔۔ ذرا آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔

ghaseeta-cleaning-balcony

گھسیٹا، تم نے بالکنی کی صفائی کیوں نہیں کی؟ دیکھو یہاں کتنے پتے بکھرے ہوئے ہیں۔
ممم۔۔ معاف کیجیے مالک
ابھی سے صفائی شروع کر دو۔ جب میں شام کو گھر لوٹوں تو ایک بھی پتا یہاں وہاں پڑا نظر نہیں آنا چاہیے۔
ٹھیک ہے مالک
اسی شام ۔۔۔
گھسیٹا ، جو کام میں دے گیا تھا، کیا تم نے وہ مکمل کیا؟
بالکل مالک! بالکنی ایکدم صاف و شفاف ہے۔ آپ خود آکر دیکھ لیں
جب دونوں بالکنی میں پہنچے ۔۔۔
آآآآ ۔۔۔ یہ میرے پودوں کو کیا ہو گیا؟ اس کے سرسبز پتے کہاں گئے آخر؟
میں نے تمام پتے اکھاڑ پھینکے مالک۔ کیونکہ آپ نے ہی تو کہا تھا کہ آپ بالکنی میں ایک بھی پتا دیکھنا نہیں چاہتے۔
احمق!!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Cleaning the Balcony (Balcony ki safai)
Character : Suppandi (Ghaseeta)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں