جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:4 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-09

جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:4

اب تک کی کہانی :
'موت کے پیغامبر' نامی اس کہانی کی تیسری قسط میں آپ نے پڑھا کہ کس طرح لوتھر اور جادوگر سرکار نے ان تمام ہنگاموں کے پس پشت ایک بین الاقوامی مجرم گروہ "8" کا سراغ لگایا ، پھر تفتیشی ادارے کے چیف سے ان کی اس ضمن میں تفصیلی گفتگو ہوئی جس کے بعد اپنے شک کا اظہار سرکار نے اخبارات میں بیان دیتے ہوئے کر دیا۔ پھر لوتھر اور سرکار نے 8 کے ایک اور کارندے کو جال ڈال کر پکڑا ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔۔

جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
چور اچکے لگتے پو! مگر مجھ سے تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔۔ اور تم ۔۔ دھوکہ باز ۔۔۔ ح۔۔۔۔
جادوگر سرکار نے نظروں کو متاثر کرنے والے جادو کا استعمال کیا ۔۔۔ پستول جیسے ہوا میں خود بخود اچھلی
آجا پستول ہاتھ میں
ہائیں! یہ کیا؟ مجھے فوراً یہاں سے بھاگ نکلنا ہوگا
کہاں بھاگو گے؟ ابھی تو ہمیں تم سے باتیں کرنی ہیں!
دھڑام
تم ایجنٹوں کو مال پہنچاتے ہو؟ تمہارا سرغنہ کون ہے؟
تمہیں اس سے کیا مطلب؟
سوال مت کرو ، سیدھا جواب دو ۔۔ بتاؤ کون ہے مالک؟
جاؤ جاؤ اپنا راستہ ناپو
سرکار نے پھر بصری جادو کا مظاہرہ کیا۔ وہ آدمی گویا ہوا میں تیرنے لگا!
نشیلی ادویات بیچنے والے ۔۔ ان سے بدتر اور کوئی حیوان نہیں ۔۔ بس یونہی اچھلتے رہو !
اب بولو! بتاتے ہو یا نہیں؟
سرکار کا جادو ۔۔ لگتا تھا کہ وہ بدمعاش اسی طرح اچھل اچھل کر دیوار سے ٹکراتا رہے گا
بس ۔۔۔ اب بس کرو !
روک دو ۔۔ بہت ہو گیا ۔۔
لوتھر ۔۔ ذرا دیکھو اسے ۔۔
ہاں ہے 8 کا نشان !
یہ 8 دیکھو فیکے ۔۔ مطلب سمجھتے ہو؟
مردہ گھر میں اس ایجنٹ کے سینے پر بھی یہی نشان تھا
اس کا مطلب کیا ہے؟
مطلب یہ کہ یہ اسی خفیہ گروہ کا کارندہ ہے
ارے دیکھو تو ۔۔۔
یہ بیوقوف تو رونے لگا ہے ۔۔
تم لوگ کیا جانو (ہچک) ۔۔ اس کا مطلب ہے کہ اب وہ لوگ مجھے مار ڈالیں گے ۔۔ ہمیشہ نظر رکھتے ہیں ، کبھی کسی کی بھول معاف نہیں کرتے
ہمیشہ نظر رکھتے ہیں!
آفت کے پرکالے
پکڑا گیا ہے ۔۔ لگتا ہے بھید کھول دے گا۔۔ کیا کیا جائے؟
8 کو ہم موقع ہی نہیں دیں گے کہ وہ تمہیں قتل کرے ، بس ہماری مدد کرو تم
تم نہیں سمجھتے ۔۔
تم مجھے جان گئے ہو ، اس لیے اب وہ ہم سب ہی کو ختم کر دیں گے
ادھر !
یہ ٹھیک کہتا ہے فیکے ، بہتر ہے کہ ہم سب یہاں سے فوراً نکل لیں
کسی کو ہمارے کلب سے نکالنے کی ہمت نہیں ۔۔ ہم سب سے نپٹنے کی قوت رکھتے ہیں
فیکے ! اس گروہ سے نپٹنا تمہارے بس کی بات نہیں
ہم دنیا کو دکھا دیں گے لوتھر !
یاد رہے ، وہ تاک میں ہوں گے
پھر تو نکلو یہاں سے فوراً
دھائیں دھائیں
فوراً نکل چلو
اففف ۔۔۔ مشین گن !
گولیوں کی بوچھار ۔۔
پھر دستی بم ۔۔
کام تمام کر دو سب کا !
8 کی طرف سے لیا گیا انتقام !
دھڑام
8 کے حملے کے اسی دوران ۔۔
نشیلی دوائیں کہاں سے لاتے ہو؟ جلدی بتاؤ کس سے تعلق ہے؟
کچھ بھی بتانے سے مجھے ڈر لگتا ہے
کمال ہے ۔۔۔ بہت جلدی کاروائی کی ہے انہوں نے !
اور میں ان سے نپٹنے کا ارادہ ہی کر رہا تھا ۔۔
8 ایسا سانپ ہے جس کا کاٹا پانی نہیں مانگتا
لیکن ہم بہرحال بچ گئے ۔۔ اور یہ بھی !
بتاؤ یا پھر جاؤ ان کے پاس!
نہیں! نہیں!
ایک مکان ۔۔ 12/ب ، پام اسٹریٹ ۔۔۔ بس میں اس کے سوا کچھ نہیں جانتا ۔۔
شہر میں دھماکے ، کلب پر بم ڈالا گیا
منشیات فروخت کرنے والے خفیہ گروہ پر شبہ
لگتا ہے یہ تمہارے 8 کے کرتوت ہیں سرکار؟ کافی سنجیدہ ہیں شاید اب
کوشش تو ہم سب کو مارنے کی ہی تھی
تمہیں کیسے معلوم کہ یہ 8 کی ہی کاروائی تھی؟
اس کی کلائی دیکھئے ، 8 گودا گیا ہے
اس نے ایک پتہ بتایا ہے ، تفتیش کیجیے
میں نے پتہ بتا کر غلطی کی ، 8 مجھے چھوڑے گا نہیں !
پام اسٹریٹ ، یہاں ساحل سمندر پر ، 12/ب یہ رہا کونے پر
تو پھر یہی ہے 8 کا خفیہ اڈا !
چلو ڈرائیور!!
نہیں صاحب! آگے سڑک بند ہے!
کونے کا مکان 12/ب ، پام اسٹریٹ ۔۔
8 کا خفیہ اڈا !
اپنا اڈا خود تباہ کر ڈالا! مگر کیوں؟
تاکہ کوئی ثبوت نہ مل سکے۔ راز کھلنے کا ڈر تھا اسلیے فوری کاروائی کی گئی ہے
وہ ایجنٹ ہمارا گواہ ہے ۔۔ اب اسے بچانا ضروری اشد ضروری ہو گیا ہے
یہ کام میری ہی ذمہ داری سمجھو
سرکار جس آدمی کو لائے تھے ، اسے کسی محفوظ جگہ رکھو!
اب ممکن نہیں جناب!
کیوں؟
اسے کسی نے قتل کر ڈالا!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Messengers of death (Maut ke paighamber) : Episode-4
Character : Mandrake (Jadugar Sarkar)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں