اپنی باتیں - صفائی ستھرائی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-08-01

اپنی باتیں - صفائی ستھرائی

پیارے دوستو !
آج کی ہماری گفتگو کا موضوع صفائی ستھرائی ہے جس کی ہر مذہب اور معاشرے میں اہمیت بیان کی گئی ہے۔

جس طرح ہم روز صبح اٹھ کر منہ اور دانتوں کی صفائی کرتے ہیں ، جسم کو پاک صاف کرنے کے لیے نہاتے ہیں اور صاف ستھرے کپڑے پہنتے ہیں اسی طرح ہمیں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی خاطر اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو بھی بخیر و خوبی نبھانے کی ممکنہ کوششیں کرنا چاہیے۔
معاشرہ افراد سے بنتا ہے اور ہر فرد کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پاس پڑوس ، گھر ، اسکول ، کالج ، تفریح گاہ وغیرہ کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کرے۔
سڑک پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کے بجائے سڑک کے کنارے موجود ڈسٹ بن کا استعمال کیا کریں ، ہوٹل یا تفریح گاہ میں کھائیں تو کچرا ادھر ادھر پھیلانے یا گرانے کے بجائے انہیں سمیٹ کر ایک طرف کر دیا کریں یا کوڑے دان میں ڈال دیں۔ راستے میں تھوکنے سے پرہیز کریں اور سائے دار درختوں کے نیچے یا عوامی گزرگاہوں میں پیشاب کرنے سے احتیاط کیا کریں۔ غرض کہ جتنا ممکن ہو سکے حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ معاشرتی ذمہ داری کا احساس رکھتے ہوئے دیانت داری سے ان پر عمل بھی کیا جائے۔

ننھے میاں سے تو آپ بھی واقف ہیں اچھی طرح۔ ان کے ڈیڈی نے جب انہیں صفائی کا درس دیا تو ۔۔۔۔ ذرا دیکھئے کہ ان کی معصومیت نے بھی کیا گل کھلایا ہے ۔۔۔

آپ کا اپنا بھائی :
نعمان


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : نعمان
چلو بیٹا! سونے کا وقت ہو گیا
شب بخیر ابو۔ ٹی وی بند کر دیتا ہوں
آپ نے ابھی تک برش نہیں کیا؟
میں شروع کرنے جا رہا ابھی ۔۔
۔۔ لیکن جلدی میں یہ برش کموڈ میں گر گیا تھا ابو
اوہ۔ تب تو پھینک دو اسے!
کیوں؟
کیونکہ اس میں جراثیم پھیل گئے ہوں گے
تو پھر آپ وہ برش بھی پھینک دیں ابو!
مگر وہ تو میرا ہے!
اوہ ۔۔ مگر بات یہ ہے کہ کل میں نے اسے بھی کموڈ میں گرا دیا تھا، سوری!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Cleanliness (Safayi suthrayi)
Character : Our Chat (Bachchon se baateiN)

1 تبصرہ: