چھوٹے نواب - روپ بہروپ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-05-30

چھوٹے نواب - روپ بہروپ

چھوٹے نواب نے ایک چیرٹی شو میں بھیس بدلنے کے مقابلے میں حصہ لینے کی سوچی۔ اور مفلس فقیر کے لباس میں وہاں پہنچ گئے مگر اتفاق سے اپنا پرس ساتھ رکھنا بھی بھول گئے ۔۔۔ پھر کیا ہوا ۔۔۔ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
چھوٹے نواب ! خیراتی ڈرامے میں شرکت کے بعد بخیریت گھر واپس آنا
جی ہاں ڈیڈی ! آپ بےفکر رہیں
مفلس فقیر والے اس لباس پر شاید مجھے اس ڈرامے میں انعام مل جائے
اے بچہ ! کسی فقیر کو یہاں اجازت نہیں!
لیکن ۔۔۔ لیکن یہ تو میرا مصنوی لباس ہے !
اچھا ایسا ؟ تو پھر ٹکٹ کی رقم کہاں ہے؟
اففف ! میں تو اپنا پرس اس چیتھڑے لباس میں رکھنا ہی بھول گیا !
گھسی پٹی کہانی ! چلو پھوٹو یہاں سے !
دھت ! میں اب گھر جانے کی حماقت نہیں کر سکتا !
اوہ بچارا مفلس بچہ ! لو بیٹا یہ کچھ پیسے لو !
مگر ۔۔۔ مگر میں تو ۔۔۔
او ہو ۔۔ کم از کم میرا لباس ہی دوسروں کو متاثر کرنے کے قابل ہے ۔۔۔ ہاہاہا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں