شہ زور نقاب پوش - کمبرلی کے ہیرے - قسط:5 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2016-04-23

شہ زور نقاب پوش - کمبرلی کے ہیرے - قسط:5

اب تک کی کہانی :
'کمبرلی کے ہیرے' نامی اس کہانی کی پچھلی (چوتھی) قسط میں آپ نے پڑھا کہ تھا کہ ڈیوڈ کے ساتھیوں نے شہ زور کو درخت سے باندھ دیا اور ڈیوڈ کو اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔ پھر چیتے نے شیرا اور طوفان پر حملہ کیا تب شہ زور نے کیسے اپنے آپ کو آزاد کرایا ۔۔۔ اس تازہ پانچویں قسط میں ملاحظہ کیجیے ۔۔۔

شہ زور نقاب پوش
Lee Falk

Go to Episode#

(1)

(2)

(3)

(4)


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
شیرا چیتے کے خوفناک پنجوں کا بھلا کتنی دیر مقابلہ کر سکے گا؟
مجھے یہ پھندا توڑنا ہی ہوگا ۔۔ اور جلدی!
ڈیوڈ کا چاقو ۔۔ آ گیا گرفت میں ۔۔
شیرا تھک گیا ہے ۔۔ زیادہ ٹک نہیں سکے گا۔۔
شیرا نیچے گرا تو طوفان نے اپنے ساتھی کی مدد کی کوشش کی ۔۔
آزاد ۔۔ !
ہے ۔۔ ہے ۔۔
اور چیتا جان لیوا حملہ کرنے ہی والا تھا کہ پیچھے سے ایک نیا حملہ آور نازل ہو گیا ۔۔
۔۔ چیتا انسانی خون کی بو پر پلٹا
غرررر
اور طاقت ور چیتا جب شہ زور پر جھپٹا ۔۔
اتنا ذرا سا چاقو ۔۔ 250 پونڈ کے چیتے کا مقابلہ قطعاً نہیں کر پائے گا ۔۔
دھڑاک
سسس
شہ زور نے چیتے کو ایک زوردار لات ماری۔۔۔
ٹھاااک
ایک اور زبردست لات۔۔ شاید چیتے کے ساتھ ایسا پہلے کبھی نہ ہوا ہو ۔۔
وہ اپنی بھوک بھول کر بھاگ نکلا ۔۔
اوہ شیرا، بس تھوڑی سی خراشیں آئی ہیں تمہیں ۔۔ اچھا ہوا میں وقت پر پہنچ گیا ۔۔ طوفان نے بھی دلیری دکھائی ۔۔ مجھے تم دونوں پر فخر ہے
واقعی بہت بڑا چیتا تھا ۔۔
گیدڑو ۔۔ گِدھو ۔۔ بھاگ نکلو یہاں سے ۔۔ کچھ نہیں ملے گا کھانے کو !
ہے ہے ہے
بھوں بھوں بھوں
آآآک
غرررررر
اب تک تو چیتا نقاب پوش تک پہنچ گیا ہوگا
رکو! انجن بند کر دو ۔۔ ششش۔۔۔
یووووو
پہنچ گیا چیتا !
غرررررر
مگر ہم تو دیکھ نہیں پائے !
لگتا ہے چیتا مزے کی دعوت اڑا رہا ہے !
۔۔۔ مگر انہوں نے زوردار لاتوں کی آواز نہیں سنی تھی ۔۔۔
دھممم
ہسسس
نقاب پوش جو بھی تھا، آخرکار ختم ہو گیا !
ختم ؟ بےوقوف ہو تم ! اسے کوئی نہیں مار سکتا ! وہ لافانی ہے ۔۔ شہ زور !
؟؟
ڈیوڈ کو لے جانے والے بدمعاشوں کے پاس جلد پہنچنا ہوگا ۔۔ وہ وقت برباد کرنے والے نہیں لگتے
کمبرلی کے ہیروں کا پتا لگانے کے لیے اس پر تشدد کریں گے !
ان کے پاس پہنچ کر مجھے اپنی پستولیں بھی تو حاصل کرنی ہیں
اسے نہ چیتا مار سکتا ہے نہ گولی ۔۔ وہ لافانی ہے - شہ زور !
بکواس بند کرو ! بولنے کا وقت بعد میں ملے گا تمہیں !
اب ہم خونخوار جانوروں کے علاقے سے باہر ہیں ۔۔ یہاں رکنا چاہیے ۔۔
ہاں اب بولو ڈیوڈ ۔۔ تمہارے گروہ نے ہیرے کہاں چھپائے تھے؟
پتا نہیں !
اس نقاب پوش کے بارے میں تو کافی بات کر لی ، اب ہیروں کا بتاؤ ۔۔
ڈیوڈ ۔۔ بیکار پریشان مت کرو ۔۔ جلدی بتاؤ ہیرے کہاں ۔۔؟
بھلا تمہیں کیوں بتاؤں؟ بتاتے ہی تم مجھے مار دو گے
ڈیوڈ ، ہمیں ہیرے مل گئے تو ہم تمہیں آزاد کر دیں گے
تمہیں بھی حصہ دیں گے
سب جھوٹ ہے
ہم پر بھروسہ نہیں تمہیں ۔۔؟
ڈیوڈ ، ہیروں کی جگہ بتاتے ہو یا اس نقاب پوش کی پستول سے ہی تمہیں گولی مار دوں؟
نہیں بول رہا ۔۔۔ وقت برباد مت کرو ۔۔۔ لٹکا دو اسے !
ابھی بول پڑو گے بچو !
اور اوپر ۔۔
جب لٹکے لٹکے تھک جاؤ اور ہیروں کی جگہ بتانے راضی ہو جاؤ تو ہمیں بلا لینا ۔۔ خوشی سے ہم واپس لوٹیں گے !
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Kimberly Diamonds (Kimberly ke Heere) : Episode-5
Character : The Phantom (Sha'ezor Naqabposh)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں